10 فروری، 2026، 10:00 PM

لبنانی مزاحمت ناقابل شکست ہے، کوئی اسے روک نہیں سکتا، شیخ نعیم قاسم

لبنانی مزاحمت ناقابل شکست ہے، کوئی اسے روک نہیں سکتا، شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید کمانڈر حاج مالک کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزاحمت، ایران اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے منگل کے روز ٹیلی ویژن چینل المنار کے ذریعے شہید کمانڈر علی صلحاب المعروف حاج مالک کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب کے آغاز میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حاج مالک نے مختلف ذمہ داریوں اور مناصب پر فائز رہتے ہوئے ہمیشہ اعلیٰ صلاحیت، خلوص اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حاج مالک کو بقاع کے علاقے میں عسکری قیادت سونپی گئی تھی جہاں انہوں نے تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر کردار ادا کیا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایرانی قوم کو اسلامی انقلاب کی عظیم فتح پر مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب مظلوموں کی حمایت کا مضبوط ستون بن کر ابھرا، جس نے امریکہ کے خلاف مزاحمت کو نئی روح دی اور فلسطین کی آزادی کا پرچم بلند کیا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امام سید علی خامنہ ای کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران ایمان اور سائنسی ترقی کی بنیاد پر ایک بااثر اور اہم عالمی طاقت میں تبدیل ہوا۔

انہوں نے اسلام آباد کی خدیجہ الکبریٰ مسجد میں داعش کے دہشت گرد حملے پر پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

لبنان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان میں ہماری جنگ لبنان اور فلسطین کے دفاع کے لیے ہے کیونکہ ہمارا دشمن ایک ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کی تعمیر کے لیے لبنانی ریاست کو مزاحمت کو ایک بنیادی اور مضبوط پشت پناہی کے طور پر قبول کرنا ہوگا، جو تجربے، ایمان اور پختہ ارادے پر قائم ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے زور دیا کہ لبنان میں مزاحمت کو کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ یہ آئینی طور پر تسلیم شدہ حق ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ لبنان میں ایک عظیم شخصیت سید حسن نصراللہ تھے، جنہوں نے وطن کی عزت، طاقت اور وقار کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا۔

News ID 1937968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha